کراچی(پی این آئی)کراچی میں شادی گھروں نے بکنگ شروع کر دی، کب سے شادی کے فنکشن منعقد ہو سکیںگے؟ کتنے مہمان بلانے کی اجازت ہو گی؟ کراچی میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد جہاں کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں وہیں شادی ہالز میں تقریبات کے لیے بکنگ بھی شروع کر دی گئی۔شادی ہال کے
مینیجر کے مطابق کرونا سے متعلق ایس او پی کے تحت بکنگ کی جا رہی ہے۔ جس ہال میں 450 افراد کی گنجائش ہے وہاں بکنگ 200 کی کر رہے ہیں۔مینیجر کا کہنا ہے کہ کرسیوں پر اب 12 کے بجائے 6 افراد بیٹھیں گے اور تقاریب میں سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جائے گا۔پکوان ہاؤس کے مالکان کا کہنا ہے کہ ابھی سے نومبر اور دسمبر کے آرڈرز آنا شروع ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کے کیسز میں کمی آنے کے بعد ملک بھر میں 10 اگست سے لاک ڈاؤن ختم کردیا تھا تاہم شادی ہالز کو 15 ستمبر سے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں