بلدیاتی اداروں کی غفلت، ایک اور سانحہ ہو گیا، کوئی پوچھنے والا نہیں

حیدرآباد( پی این آئی)بلدیاتی اداروں کی غفلت، ایک اور سانحہ ہو گیا، کوئی پوچھنے والا نہیں، پنیاری تھانہ کی حدود پریٹ آباد میں مہاجر مسجد چوک کے قریب یوسی 12 میں رہنے والی 6 سالہ معصوم ملائیکہ بنت نعیم قریشی ہفتے کو رات میں چیز لینے کے لئے گھر سے نکلی تھی کہ گلی میں کھلے گٹر میں گر گئی، واقعہ کے

بعد اہل محلہ کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی جبکہ بچی کے گھر بھی اطلاع دی گئی، کوشش کے بااوجود بچی کو بروقت گٹر سے نہیں نکالا جا سکا جس کے باعث گندا پانی اس کے پیٹ میں بھر گیا، بعدازاں بچی کو نکال کر سول ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی، معصوم ملائیکہ کی دردناک موت کی خبر اس کے خاندان پر بجلی بن کر گری۔گھر میں کہرام مچ گیا اور صف ماتم بچھ گئی۔ اس سے قبل بھی اسی قسم کے واقعات میں معصوم بچے بچیاں موت کے منہ میں جا چکے ہیں لیکن عوامی خدمت کے دعویدار متعلقہ اداروں اور منتخب نمائندوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close