کورونا پھیلاؤ کا خدشہ، پشاور کے چار علاقوں میں آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ، کون کونسے علاقے بند کر دیئے جائیں گے؟

پشاور (پی این آئی)کورونا پھیلاؤ کا خدشہ، پشاور کے چار علاقوں میں آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ، کون کونسے علاقے بند کر دیئے جائیں گے؟ پشاور کے چار علاقوں میں کورونا وائرس پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر آج مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی

کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر چارعلاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حیات آباد فیزتھری، فیز ٹو، انور اسد کالونی اور او پی ایف کالونی میں آج 19 اگست دوپہر 2 بجے سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔اعلامیہ کے مطابق علاقے میں ضروری اشیاء خوردونوش، میڈیسن، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close