کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی پالیسی کامیاب ثابت ہوئی ، اقوام متحدہ سے بھی آواز بلند ہوگئی

نیویارک(پی این آئی )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کورونا سے نمٹنے کےلئے سمارٹ لاک ڈاوَن کی پالیسی کامیاب ثابت ہوئی ،جس سے پاکستان میں کوروناکیسز کے گراف میں تیزی سے کمی ہوئی ہے۔یواین مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاکہ کورونا سے بچاؤ

کےلئے پاکستان نے زبردست حکمت عملی اپنائی ،چین اور دیگر ممالک نے کورونا کی صورتحال میں پاکستان کا ساتھ دیا،وزیر اعظم عمران خان نے مشکل صورتحال میں ایک ارب ڈالر کا ریلیف پیکج دیا۔منیر اکرم نے کہاکہ کورونا سے نمٹنے کےلئے سمارٹ لاک ڈاوَن کی پالیسی کامیاب ثابت ہوئی ،ڈبلیو ایچ او کی طرف سے کورونا سے بچاوَ کی حکمت عملی کی تعریف کی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close