اعتماد کا فقدان ، نواز شريف اور شہباز شريف کی راہیں جدا ہوگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) رہنما جمیعتِ علماء اسلام ف حافظ حسين احمد نے تصديق کی ہے کہ نواز شريف اور شہباز شريف کی راہیں جدا ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف نے مزاہمت کی سیاست کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ شہباز شریف مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز

شریف میں اعتماد کا فقدان ہے، پہلے بھی نواز شریف نے کیپٹن(ر) صفدر کے ہاتھوں خط بھجوایا تھا۔انہوں نے دعا دی کہ اللہ دونوں بھائيوں کو ايک پيج پر لے آئے۔ حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو حکومت کیخلاف بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، انہوں مولانا فضل الرحمان سے 8گھنٹے تک بات چیت کی ہے۔خیال رہے کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے مولانا کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق گفتگو کے دوران نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ حکومت کیساتھ بیٹھنا ہمارے مؤقف کی نفی ہے، مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے، آئندہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز کی منظوری کے دوران بڑی جماعتوں کے کردار سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ناراض ہوگئے تھے۔اس کے بعد جے یو آئی نے حکومت کے خلاف اکیلے تحریک چلانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، اس سلسلے میں مولانافضل الرحمان نے 7 ستمبر کو پشاور میں احتجاجی جلسے اور ریلی کی کال بھی دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں