متحدہ عرب امارات واپس جانیوالوں کیلئے اہم خبر، یو اے ای میں داخلےکیلئے سخت ترین شرائط عائد کر دی گئیں

ابو ظہبی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات نے مسافروں پر امارات میں داخلے کیلئے سخت شرط عائد کردی، مملکت میں آنے والے مسافروں کو سفر سے قبل منفی کورونا ٹیسٹ رپورٹ لازمی جمع کروانا ہوگی، تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دنیا بھر کی ایویشن اٹھارٹیز اور ائیرلائنز کیلئے

نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے جس کے مطابق مملکت میں آنے والے مسافروں کو سفر سے قبل منفی کورونا ٹیسٹ رپورٹ لازمی جمع کروانا ہوگی۔بتایا گیا ہے کہ ان مسافروں کو سفر سے 96گھنٹے کے اندر اندر تازہ پی سی آر ٹیسٹ کروا کے اسکی رپورٹ جمع کروانا ہوگی ورنہ مسافر مملکت میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ امارات آف دبئی نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ غیر مقامی یا غیر ملکی شہریوں کو امارات میں داخلے کے لیے اجازت درکار ہوگی۔رپورٹ کے مطابق ان غیرملکیوں کو سخت شرائط کے ساتھ امارات میں واپسی کی اجازت دی گئی ہے جنہوں نے آن لائن اپلائی کیا اور کوئی معقول وجہ بیان کی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے غیر ملکیوں کی امارات میں داخلے پر سے پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ریاست دبئی کی اتنظامیہ نے اس اعلان کے باوجود غیر ملکیوں کو ہدایت کی تھی کہ انہیں واپسی کے لیے پرمٹ لازمی حاصل کرنا ہوگا۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں مقیم غیرملکیوں کی واپسی تیز ہو گئی ہے۔ امارات آنے والی پروازوں میں ریزرویشن سو فیصد ہے۔خاص طور پر مصر، اردن، پاکستان، انڈیا اور سوڈان سے آنے والی تمام پروازیں فل ہیں۔ الامارات الیوم کے مطابق سیاحتی ایجنسیوں کے ذمہ داران نے بڑی تعداد میں مقیم غیرملکیوں کی واپسی کے اسباب کے حوالے سے بتایا کہ پہلا سبب تو یہ ہے کہ امارات میں وبا سے بچاؤ کے لیے مقرر ایس او پیز کی پابندی کے باعث مقیم غیرملکیوں کے حلقوں میں اطمینان ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں مقیم غیرملکی بیرون ملک سفر کے لیے ریزرویشن کرا رہے ہیں جبکہ اماراتی شہری اور بہت سارے مقیم غیرملکی بھی یورپی ممالک سیر و سیاحت کے لیے جانے کے خواہشمند نظر آرہے ہیں البتہ اس سال یورپی ممالک جانے والوں کی تعداد گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close