کورونا وائرس پھیلانے میں کتنی عمر کے افراد کردار ادا کر رہے ہیں؟ تحقیق میں ہوشربا انکشاف

جنیوا (پی این آئی) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کا وبائی مرض زیادہ تر 20 سے لے کر 49 سال تک کی عمر کے افراد کی وجہ سے پھیل رہا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے مغربی بحر الکاہل کے خطے کے لیے ڈائریکٹر تاکیشی کاسائی نے منگل کو ایک آن لائن بریفنگ کے

دوران کہا کہ یہ عالمی وبا اب ایک نیا موڑ لیتی جا رہی ہے کیونکہ چند ماہ پہلے کے مقابلے میں اب یہ وائرس زیادہ تر ایسے جوان یا درمیانی عمر کے انسانوں کی وجہ سے پھیل رہا ہے جو یہ نہیں جانتے کہ وہ اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کی وبا سے دنیا بھر میں اب تک تقریبا پونے 8 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ مجموعی طورپر یہ وائرس 22 ملین افرادکو متاثر کر چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close