اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک اسرائیل فلسطین کے مقبوضہ علاقے نہیں چھوڑتا پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔ نہ ہی میرا ضمیر اس کی اجازت دیتا ہے۔انہوں نے
کہا کہ جو چاہے اسرائیل کو تسلیم کرے پاکستان اسے تسلیم نہیں کرسکتا۔وزیر اعظم نے اپنے انٹرویو کے دوران جہانگیر ترین کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ سب سے زیادہ جدوجہد جہانگیرترین نے کی، شوگرکمیشن نے تحقیقات کیں توجہانگیرترین کا نام بھی سامنے آیا جس پر انہیں بہت افسوس ہوا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لیڈرکوصادق اورامین ہوناچاہیے، لیڈرکوسخت فیصلے کرنا پڑتے ہیں، اگرایسی چیزیں ہوں تو پھر لیڈر سے اعتماد اٹھ جائے گا، جہانگیرترین نےابھی کوئی جرم نہیں کیا، ان کے کیس کے بارے میں ادارے فیصلہ کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں