حکومت نے نیب کی دو سالہ کارکردگی کی رپورٹ بھی بنا لی ، دو سال میں کتنے کیسز رپورٹ ہوئے اور کتنے ارب روپے کی برآمدگی ہوئی؟ تفصیلات جاری

اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ میں قومی احتساب بیورو کو بھی شامل کرلیا۔وزارت اطلاعات کی رپورٹ میں نیب کی کارکردگی کو بھی حکومتی پرفارمنس کے طور پر دکھایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نیب کو پی ٹی آئی حکومت 2 سالہ دور میں 75 ہزار 268 شکایات ملیں

جبکہ ادارے نے 332 ریفرنس دائر کیے۔نیب کے دائر کردہ ریفرنسز میں سے 2 سال کے دوران 270 پر فیصلے ہوئے ہیں۔کارکردگی رپورٹ کے مطابق نیب نے ان دو سالوں میں براہ راست 20 ارب 49 کروڑ روپے برآمد کیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close