پاکستان میں مریضوں کو آزمائشی طور پرکورونا ویکسین دینے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان نے کوویڈ 19ویکسین کی انسانوں پر آزمائش کی منظوری دے دی۔پاکستان نے کورونا ویکسین کی انسانوں پر آزمائش کی منظوری دے دی ہے۔چین کی دو کمپنیاں حکومت پاکستان کے اشتراک سے اس ویکسین کی تیاری پر کام کر رہی ہے۔ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی نے اس ویکسین کی انسانی

آزمائش کی اجازت دی ہے۔اور نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز ،اسلام آباد اور کراچی یونیورسٹی میں قائم انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیو لاجکل سائنس میں ان آزمائشی مرحلوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔آغا خان یونیورسٹی اسپتال،شوکت خانم اور انڈس اسپتال بھی آزمائشی تجربے کا حصہ ہیں۔انڈس اسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ کلینکل ٹرائل سے پہلے اس ویکسین کا لیبارٹری میں ٹرائل کیا گیا اور دوسرے مرحلے میں جانوروں پر آزمائش کی گئی۔ان کے مطابق اب تیسرے مرحلے میں اس کی انسانی بنیادوں پر آزمائش ہو گی۔آزمائش کے لیے صحت مند رضاکاروں کا انتخاب کیا جاتا ہے جس کے لیے تشہیر ہوتی ہے۔اس کے بعد ان میں سے رضاکار منتخب کر کے انہیں آزمائشی ویکسین لگائی جاتی ہے۔پہلے چند افراد پر ٹرائل کیا جاتا ہے پھر اس کی تعداد سیکڑوں میں بڑھائی جاتی ہے اور پھر ہزاروں لوگوں پر آزمائش کی جاتی ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ اس ویکسین کے نتائج کیا آ رہے ہیں اور آیا اس کا کوئی سائیڈ افیکٹ تو نہیں۔آزمائش میں شامل رضاکاروں کو عام طور پر اسپتال میں نہیں رکھا جاتا،ہر دوسرے روز یا ہفتے میں وہ اسپتال آتے ہیں جہاں ان کے خون کے نمونے اور دیگر ٹیسٹ لیے جاتے ہیں جن میں دیکھا جاتا ہے کہ ویکسین یا دوائی کس حد تک موثر ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کیسز میں واضح کمی آ رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close