پہلی سے چوتھی کلاس کے بچوں کی موجیں لگ گئیں، جنوری تک چھٹیاں دیدی گئیں، صوبائی وزیر تعلیم نے ایس او پیز کا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی) وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ 15ستمبر سے کلاس پنجم تا دہم کے بچے سکول آسکیں گے، پہلی سے چوتھی جماعت کے بچے جنوری میں آئیں گے، سکولوں میں آدھے بچے ایک دن آدھے دوسرے دن آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس سے نجی سکولوں کے مالکان اور

ایسوسی ایشنز کے عہدیدران نے ملاقات کی۔جس میں سکول کھولنے سے متعلق حکومتی ایس اوپیز پر بات چیت گئی۔ وزیر تعلیم نے نجی سکولوں سے ایس اوپیز سے متعلق 25 اگست تک تحریری تجاویز مانگ لی ہیں۔ نجی سکولوں کو مرحلہ وار سکول کھولنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیرتعلیم مراد راس نے کہا کہ 15ستمبر سے کلاس پنجم تا دہم کے بچے سکول آسکیں گے۔ سکولوں میں آدھے بچے ایک دن آدھے دوسرے دن آئیں گے۔پہلی سے چوتھی جماعت کے بچوں کی کلاسز جنوری سے شروع کیے جانے کا امکا ن ہے۔ اس سے قبل وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے حکومتی فیصلے کے برعکس15ستمبر سے پہلے جو بھی نجی تعلیمی ادارے سکول کھولیں گے ان کو سیل کردیں گے، حکومت کا فیصلہ ہے کہ 15ستمبر کو تمام ایس اوپیز پر عملدرآمد کے بعد سکول کھولے جائیں گے۔ پرائیویٹ سکولوں کے اپنے مقاصد اور اپنی چیزیں ہیں، حکومت نے کووڈ 19سے متعلق ساری چیزیں دیکھی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماسک کے بغیر کسی استاد یا بچے کو سکول نہیں آنے دیا جائے گا۔جس بچے یا استاد کو کھانسی یا فلو کی علامت ہوگی اس کو سکول نہیں آنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ سکولوں کو دوشفٹوں میں کھولا جائے، اس میں دو آپشنز ہیں، ایک یہ ہے کہ سکولوں میں دو شفٹیں صبح اور دوپہر کی رکھی جائے۔ یعنی آدھے بچے صبح کی شفٹ میں پڑھیں، اور آدھے بچے دوپہر کی شفٹ میں کلاسز لیں۔اس کے ساتھ یہ آپشن بھی ہے کہ سکولوں میں آدھی کلاسز تین دن پھر آدھی کلاسز تین دن سکول میں آئیں۔ انہو ں نے ایک سوال پر کہا کہ سکولوں میں ڈبل شفٹ میں ٹیچرز پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، ٹیچروہی چھ گھنٹے ڈیوٹی دیں گے، پہلی شفٹ ساڑھے7 بجے سے ساڑھے11 بچے، اور سیکنڈ شفٹ بھی تین گھنٹے چلے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close