دو ہمسایہ ملکوں کا پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا، پاکستان نے کیا کیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)دو ہمسایہ ملکوں کا پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا، پاکستان نے کیا کیا؟بھارت اور افغانستان کے خفیہ اداروں کا پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ، پاکستان کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش بھی سامنے آ گئی۔انڈین خفیہ ادارے ‘’را’’ اور افغان سیکیورٹی ایجنسی ‘’این ڈی ایس’’ نے پاکستان کے

سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے کالعدم تنظیموں سے رابطے شرو کر دئیے ہیں۔دونوں خفیہ ادارے کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دیگر باغی دھڑوں کو پاکستان کے خلاف متحد کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ‘’را’’ اور ‘’این ڈی ایس’’ کی حماعت الاحرار اور حزب الاحرار کے نمائندوں سے بھی ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق 16 اگست کو دونوں ایجنسیوں کا کالعدم تنظمیوں کے ساتھ پکتیکا اور کنڑ میں اہم اجلاس ہوا جس میں تحریک طالبان پاکستان، جماعت الاحرار اور حزب الاحرار کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاسں میں جماعت الاحرار کے اکرام اللہ ترابی نے شرکت کی جسے کچھ عرصہ قبل عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا۔ اکرام اللہ ترابی کو دسمبر 13 میں افغانستان سے ایساف نے گرفتار کرکے پاکستان کی حوالے کیا تھا۔اجلاس میں پاک فوج، پولیس، رینجرز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کا ناپاک فیصلہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ ‘’را’’ اور ‘’این ڈی ایس’’ افغانستان میں دیرپا امن کی راہ میں بھی بڑی رکاوٹ ہیں۔ پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش بھی تیار کر لی گئی ہے۔ایجنسیوں نے مولوی رفیع الدین عرف ابو حمزہ کے ذریعہ اجلاس کا مقام ظاہر نہ کرنے کی بھی سازش کی۔ ‘’را’’ اور ‘’این ڈی ایس’’ کی جانب سے پیغام میں کالعدم تنظیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ پکتیکا اور کنٹر میں ہونے والے اجلاسوں کے مقامات کو ظاہر نہ کیا جائے بلکہ یہ ظاہر کیا جائے کہ اجلاس پاکستان میں کسی مقام پر ہوا ہے، ایسا کرنے سے سارا الزام بھی پاکستان پر آئے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close