نواز شریف اور آصف زرداری کی گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ، نیب کو اجازت دے دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)نواز شریف اور آصف زرداری کی گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ، نیب کو اجازت دے دی گئی۔،نیب کو توشہ خانہ ریفرنس کیس میں آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کی اجازت مل گئی۔نیب کو توشہ خانہ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت سے آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں

منجمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے، جب کہ احتساب عدالت نے چیئرمین نیب کے گاڑیاں منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق بھی کر دی ہے، چیئرمین نیب نے زرداری کی تین ، نواز شریف کی ایک گاڑی منجمد کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔نیب نے احتساب عدالت میں مؤقف پیش کیا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے غیر قانونی طور پر توشہ خانے سے گاڑیاں لیں۔ احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے نیب کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے نیب کو آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کی اجازت دے دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close