فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، گریڈ 18 سے 20 کے کتنے درجنوں افسروں کو ادھر سے ادھر کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، گریڈ 18 سے 20 کے کتنے درجنوں افسروں کو ادھر سے ادھر کر دیا گیا،وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) میں بڑے پیمانے پر افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی اور کسٹمز اور اِن لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ اٹھارہ سے بیس کے 42 افسران کو

تبدیل کردیا گیا۔وفاقی ریونیو بورڈ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کسٹمز سروس گریڈ بیس کے 4 اور گریڈ انیس کے ایک افسر کو تبدیل کردیا گیا، جبکہ اِن لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ اٹھارہ اور انیس کے 37 افسران کو تبدیل کیا گیا ہے۔کمشنر آئی آر کرامت اللہ خان کو چیف کمشنر ایبٹ آباد، ڈائریکٹر ٹریننگ قاضی افضل کو چیف ایف بی آر، کمشنر آئی آر آڈٹ اسما آفتاب کو ڈائریکٹر ٹریننگ کراچی اور یاسمین فاطمہ کو چیف ریفارمز تعینات کردیا گیا ہے۔اسی طرح ذوالفقار میمن کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ایل ٹی یو کراچی اور عبدالحمید شیخ کو کمشنر آئی آر آڈٹ ون ایل ٹی یو کراچی تعینات کیا گیا ہے۔گریڈ 20 کے اقبال بھوانہ کو کلکٹر کسٹمز ایڈجیوڈیکشن ون کراچی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اسلام آباد سیما بخاری کو چیف ایف بی آر، جنید جلیل کو کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اسلام آباد، عمران چوہدری کو کلکٹر کسٹمز اپیل ون اسلام آباد اورعائشہ بشیر وانی کو سیکریٹری ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز تعینات کردیا گیا ہے۔اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے متعدد ایڈیشنل کمشنرز کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔مسرت اللہ خان ایڈیشنل کمشنر ایل ٹی یو اسلام آباد، ضیااللہ خان سیکریٹری ایف بی آر، سمیرا قاضی ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او گوجرانوالہ، فیصل اصغر ایڈیشل کمشنر کارپوریٹ آر ٹی او لاہور، توقیر احمد ایڈیشنل کمشنر ایل ٹی یو اسلام آباد اور مرزا ناصر علی ایڈیشنل کمشنر ایل ٹی یو کراچی تعینات کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close