تمام ہسپتالوں میں دو ہفتوں کیلئے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ، وجہ کیا نکلی؟

کراچی (پی این آئی) سندھ کے ہسپتالوں میں 2 ہفتے کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ، صوبائی محکمہ صحت نے تمام ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کر دیا، ایمرجنسی کا نفاذ یکم سے 13 محرم تک ہوگا، ہسپتالوں میں ادویات اور دیگر تمام ضروری طبی اشیاء کا مناسب اسٹاک برقرار رکھنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے صوبے کے تمام ہسپتالوں کیلئے خصوصی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر کے ہسپتالوں میں 2 ہفتے کیلئے ایمرجنسی نافذ کی جائے گی۔ ایمرجنسی کا نفاذ یکم سے 13 محرم تک ہوگا۔ اس دوران تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایات کی گئی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کیلئے تیار رہا جائے ۔ ہسپتالوں میں ادویات اور دیگر ضروری طبی اشیاء کا وافر اسٹاک برقرار رکھا جائے۔ تمام ہسپتال یکم سے 13 محرم تک مسلسل الرٹ پر رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close