ہوش اڑا دینے والی خبر چینی 40 روپے فی کلو مہنگی، پی ٹی آئی حکومت کے 2 سال میں سب سے زیادہ قیمت کس چیز کی بڑھی؟

اسلام آباد(پی این آئی)چینی 40 روپے فی کلو مہنگی، پی ٹی آئی حکومت کے 2 سال میں سب سے زیادہ قیمت کس چیز کی بڑھی؟تحریک انصاف حکومت کے 2 سال میں ایک کلو چینی 40 روپے اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسطاً 220 روپے مہنگا ہوا۔پی ٹی آئی کی حکومت کے دو سال مکمل ہوگئے، عوام کو سستی اشیا کی

فراہمی کے وعدے اور دعوے پورے نہ ہو سکے، مہنگائی اور بھی بڑھ گئی۔ان دو سالوں میں ایک کلو چاول 13 روپے، دال مسور 38، دال مونگ 115، دال ماش 95 اور دال چنا 19 فی کلو تک مہنگی ہوئی ہے۔پی ٹی آئی حکومت میں چھوٹے گوشت کی قیمت میں 184 اور بڑے گوشت کی قیمت میں95 روپے کلو کا اضافہ ہوا جبکہ آلو کی قیمت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔اگست 2018ء میں چینی کی اوسط قیمت 56 روپے فی کلو تھی جو آج 97 روپے فی کلو ہوچکی ہے، اس دوران صرف چینی ہی نہیں تقریباً ہر شے مہنگی ہوئی ہے۔اگست 2018ء میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 770 روپے میں دستیاب تھا جو 232 روپے مہنگا ہوکر 1ہزار 2 روپے تک پہنچ چکا ہے۔دو سالوں کے دوران تازہ دودھ 17 روپے فی لیٹر، دہی 16 روپے، پیاز 3 روپے، لہسن 103، مرغی زندہ برائلر8 روپے اور ڈھائی کلو گھی کا ٹن 160 روپے مہنگا ہوا۔اعداد و شمار کےمطابق مالی سال 2019-20 میں مہنگائی کی اوسط شرح 10 اعشاریہ 74 فیصد رہی جو مالی سال 18-2017 میں 4 اعشاریہ 68 فیصد تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close