کونسی نئی بیماری کے شبے میں 3 مریض کوئٹہ کے ہسپتال منتقل کر دیئے گئے؟

کوئٹہ (پی این آئی)کونسی نئی بیماری کے شبے میں 3 مریض کوئٹہ کے ہسپتال منتقل کر دیئے گئے؟کانگو وائرس کے شبہ میں 3 مریضوں کو فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے، مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق کانگو کے

شبہے میں لائے گئے تینوں مریضوں کا تعلق بلوچستان کے ضلع لورالائی سے ہے۔مریضوں کے خون کے نمونے حاصل کر کے لیب ٹیسٹ کے لیے بھیجوادئیے گئے ہیں۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران اسپتال میں کانگو وائرس کے 14 مشتبہ افراد لائے گئے تھے، جن میں سے 6 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان میں سے 5 ا فراد کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ ایک خاتون جاں بحق ہو چکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close