خواتین کے لیے اچھی خبر کاروبار کرنے والی خواتین کے لیے قرضے کی حد اور سہولت بڑھا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) کاروبار کرنے والی خواتین کے لیے قرضےکی حد اور سہولت بڑھا دی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست 2017ء میں آجر خواتین کو مالی اداروں کے ذریعے 5 فیصد شرح سود پر 15 لاکھ روپے فراہمی کی اسکیم متعارف کروائی تھی۔اب اسکیم کی کی حد 35 لاکھ روپے بڑھا کر 50 لاکھ

روپے کردی گئی ہے۔اسکیم کے تحت آجر خواتین کو فراہم کیے گئے قرضوں کی ری فنانسنگ اسٹیٹ بینک صفر شرح سود پر مالی اداروں کو فراہم کرتا ہے اور 60 فیصد رِسک کوریج بھی فراہم کی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں