اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی کیس کے فیصلے کی تاریخ مقرر کر دی گئی، پی ٹی آئی کی قیادت میں تشویش پھیل گئی۔وزیراعظم عمران خان کیخلاف دہشت گردی کیس کا فیصلہ 15 ستمبر کو سنایا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی اورعوامی تحریک کی قیادت کے خلاف
پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران پاکستان عوامی تحریک کوبریت کی درخواستوں پردلائل کے لیے آخری موقع دیا گیا ہے۔ دلائل مکمل ہونے پروزیراعظم عمران خان سمیت دیگرملزمان کی بریت کا فیصلہ ہوگا۔انسداد دہشت گردی عدالت 15 ستمبرکوعمران خان کی بریت درخواست پرفیصلہ کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں