کورونا وائرس سے متعلق بیان کے بعد زرتاج گل کے ایک اور بیان کی ویڈیو تیزی سے وائرل

اسلام آباد(پی این آئی )کورونا وائرس سے متعلق بیان کے بعد زرتاج گل کے ایک اور بیان کی ویڈیو تیزی سے وائرل، تحریک انصاف کی وزیر زرتاج گل وزیر نےایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنا مذاق بنوالیا۔زرتاج گل کو یہ تک معلوم نہیں کہ 17 اگست 1988 کو ضیاء الحق کی ایک طیارہ حادثہ میں موت ہوئی تھی اور زرتاج گل

17 اگست کو ضیاء الحق کا یوم پیدائش سمجھتی رہیں۔زرتاج گل نے ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں میاں جاوید لطیف کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں ، آج ضیاء الحق جس نے انکی پارٹی بنائی تھی، آج انکا یوم پیدائش ہے۔جس پر ندیم ملک نے زرتاج گل کے سامنے ہاتھ جوڑدئیے اور کہا کہ خدا کا نام لیں، آج 17 اگست ہے اور آج کے دن ضیاء الحق کے طیارے کو حادثہ ہوا تھا اور انکی موت ہوئی تھی۔ندیم ملک نے تصحیح کی تو زرتاج گل نے کہا کہ پھر تو انہیں ضیاء الحق کی شہادت کی برسی منانی چاہئے۔ندیم ملک کے شو کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے زرتاج گل کے علم پر سر پکڑ لیا اور اپنی ہنسی چھپانے کی کوشش کرتے رہے۔خیال رہے کہ زرتاج گل اس سے قبل بھی ایسی ہی باتیں کرکے سوشل میڈیا پر اپنا مذاق بنواچکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close