شراب لائسنس کے اجراء کا معاملے، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے تحریری جواب نیب میں جمع کرا دیا

لاہور(پی این آئی )شراب لائسنس کے اجراء کا معاملے، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے تحریری جواب نیب میں جمع کرا دیا، نجی ہوٹل کو شراب کے لائسنس کے اجراء کے معاملے میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بذریعہ وکیل قومی احتساب بیورو (نیب) میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔ذرائع کے مطابق قومی

احتساب بیورو (نیب) کے حکام نے آج وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔نیب نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو 12 صفحات پر مشتمل پرفارما دیا تھا، جس کے ذریعے عثمان بزدار سے تمام جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا تھا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ان کے اہلِ خانہ کے نام پر جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا تھا۔واضح رہے کہ شراب لائسنس اجراء کیس میں طلب کرنے پر 12 اگست کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لاہور میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش ہوئے تھے۔عثمان بزدار پونے 2 گھنٹے تک نیب آفس میں رہے تھے، اس موقع پر نیب حکام نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو 18 اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔بعد ازاں نیب لاہور کی جانب سے شراب لائسنس کیس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سوالنامہ وزیر اعلیٰ ہائوس لاہور ارسال کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close