نواز شریف کا فضل الرحمان سے براہ راست رابطہ، مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کر لیا گیا، اگلا قدم کیا ہو گا؟

لاہور(پی این آئی)نواز شریف کا فضل الرحمان سے براہ راست رابطہ، مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کر لیا گیا، اگلا قدم کیا ہو گا؟ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ سابق وزیراعظم نے سربراہ جے یو آئی کو بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف

کو نیب کی پیشیاں نہ بھگتنے کا مشورہ دے دیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان میں ٹیلی فونک رابطے میں مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ چلنے پر اتفاق ہوا۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ بیٹھنا ہمارے حکومت کے خلاف موقف کی نفی ہے، مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے، آئندہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو نیب پیشیاں نہ بھگتنے کا مشورہ دیا۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا پیشی سے انکار کیا جائے اور جیل بھرو تحریک شروع کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close