پاکستان میں مزید گلیشئیر پھٹنے کا خدشہ ،کونسے علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا؟

چترال (پی این آئی) بالائی چترال میں مزید گلیشئرز پھٹنے کا خدشہ، بالائی علاقے میں درجہ حرارت بڑھنے کے سبب مزید گلیشئرز پھٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا، تفصیلات کے مطابق چترال کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات سے متعلق مدد فراہم کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو

مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے مراسلہ میں کہا ہے کہ گرمی کی شدت بڑھنے سے بالائی علاقے یارخون میں گلیشئر پھٹنے کاخدشہ ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ اداروں سے حفاظتی اقدامات کرنےمیں مدد فراہم کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ چترال میں آنے والے سیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دورافتادہ وادیوں میں جانے سے گریز کریں۔ضلعی انتظامیہ نے ضروری احتیاطی تدابیر اپنانے اور ایمرجنسی اسٹاف کی دستیابی سے متعلق بھی الرٹ جاری کردیا ہے۔یاد رہے کہ ہفتے کے روز چترال کے علاقے یار خون لشست میں گلیشئر پھٹنے متعدد علاقے زیر آب آگئے ۔ سیلاب کئی مکانات بہہ گئے اپر چترال میں یار خون لشست کے مقام پر گلیشر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی آ گئی تھی۔ڈی سی اپر چترال شاہ سعود کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک لڑکی جاں بحق ہوئی جس کی لاش نکال لی گئی ہے جب کہ کئی مکانات بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں یار خون اور برغیل پاس روڈ آمدورفت کے لئے بند ہے جب کہ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گیں۔علاوہ ازیں پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں فلش فلڈنگ کے امکانات کی بھی نشان دہی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کے دوران چاول کی فصل اچھی ہونے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کپاس کی فصل پر برا اثر پڑنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close