حکومت کا تعلیمی ادارے15ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ مگر وہ شہر جہاں نجی تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے

کراچی (پی این آئی) پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہر قائد میں سکولز کھول دیے۔پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں سکول کھول دیے گئے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سکول احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولے گئے ہیں، تمام ادارے

کھول دیے گئے لیکن سکول ابھی تک بند ہیں، سکولوں کو مزید بند رکھا گیا تو طلبہ کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے 15 ستمبر سے سکول کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے 15 اگست کو سکول کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ حکومت نے واضح کیا تھا کہ حکومتی ڈیڈ لائن سے پہلے سکول کھولے گئے تو کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close