پاکستان کے بڑے شہر میں دوبارہ کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، دوبارہ لاک ڈاوٴن نافذ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )صوبائی دارلحکومت پشاور میں دوبارہ کرونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر مائیکروسمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی پشاور نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ حیات آباد،شاہین ٹاؤن،اکبر ٹاؤن اور شامی روڈ میں دو بجے کے بعد آمد و رفت روک دی جائے گی ۔ ڈی سی پشاور نے کہاہے کہ پالیسی کے مطابق

صرف گلیوں اور چھوٹے علاقوں کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے جیسے ہی کروناکیسز میں کمی آئی عوام نے بے احتیاطی شروع کر دی اور ماسک پہننا چھوڑ دیا ، جشن آزادی کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے کرونا وائرس کیسز میں اضافہ سامنے آیا ۔ اسی تناظر کو دیکھتے ہوئے سمارٹ لاک ڈائون دوبارہ نافذ کر دیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close