کورونا وائرس کو شکست کے پیچھے بڑی وجہ نوجوان نکلے پاکستان میں مہلک وباء کیوں اپنےپنجھے گاڑھ سکی ؟ اہم انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)آئی سی یو اسپیشلسٹ ڈاکٹر شازلی منظور نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کی شدید قسم کی لہر آئی تھی جو کنٹرول میں آگئی ہے، طبی سہولتوں کی کمی کے باوجود موثر کردار ادا کرنے پر تمام ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو سلام پیش کرتا ہوں

، پاکستان میں کورونا وبا کے کافی حد تک بے اثر ہونے میں کئی وجوہات کارفرما تھیں، پاکستان میں 60فیصد آبادی نوجوان ہے اس لئے بھی کورونا زیادہ اثر انداز نہیں ہوسکا۔ ڈاکٹر شازلی منظور کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ابھی بھی کورونا کے مریض آرہے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مریضوں میں کورونا کی علامات مختلف ہوگئی ہیں، کچھ لوگ ہارٹ اٹیک، کچھ گردوں کے مسائل تو کچھ پھیپھڑوں کی خرابی کے ساتھ آرہے ہیں، پاکستان کورونا ابھی پہلے مرحلہ میں ہے دوسرے ممالک میں دوسرا مرحلہ آچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close