’’جیسی قوم ہو ویسے ہی حکمران ان پر مسلط کیے جاتے ہیں ‘‘ پاکستان خود کفیل ۔۔۔ عمران خان کے اردگرد کرپٹ لوگ کیساتھ کونسا عمل شروع ہو گیا ، سینئر صحافی حسن نثار کا تہلکہ خیز انکشاف

کراچی (پی این آئی)سینئر تجزیہ کار حسن نثارنے کہا کہ جیسی قوم ہو ویسے ہی حکمران ان پر مسلط کردیئے جاتے ہیں،پاکستان خودکفیل ہوجائے کافی ہے مسلم امہ کی قیادت کا بخار چھوڑ دیں، مریم نواز پر قاتلانہ حملے کی بات بالکل فضول ہے. عمران خان کے اگردگرد کرپٹ لوگ

خزاں میں پتوں کی طرح جھڑتے چلے جائیں گے،وزیراعظم کو جاوید میانداد کو فون کر کے منانا اور معذرت کرنی چاہئے،شہباز شریف بیوروکریسی کو سمجھائیں کہ تم میرے ملازم نہیں تھے ملک کے ملازم ہو اس کی خدمت دیانتداری سے کرو۔نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ پاکستان خودکفیل ہوجائے کافی ہے مسلم امہ کی قیادت کا بخار چھوڑ دیں، یہاں عوام کو کوئی سہولت نہیں مل رہی اور عارف علوی کو مسلم امہ کی قیادت یاد آرہی ہے،ہم نے بیوروکریٹس سے ٹیکنوکریٹس اور صنعت کار سے کھلاڑی تک ہر طرح کا سربراہ مملکت بنایا مگر کچھ حاصل نہیں ہوا، جب تک عوام راہ راست پر نہیں آتے ملک بھی راہ راست پر نہیں آئے گا، جیسی قوم ہو ویسے ہی حکمران ان پر مسلط کردیئے جاتے ہیں۔ حسن نثار کا کہنا تھا کہ پرویز رشید اچھا خاصا آدمی ہے اس عمر میں پتا نہیں اسے کیا ہوگیا، مریم نواز پر قاتلانہ حملے کی بات بالکل فضول ہے، اس طرح سرعام کوئی قاتلانہ حملہ کیا جاتا تو ناکام نہیں ہوسکتا تھا، پرویز رشید مریم نواز کو بینظیر بھٹو سے اور کس واقعہ کو کس واقعہ سے ملارہے ہیں.بھٹوخاندان کی تاریخ ہی خون دینے کی ہے، مجھے گمان ہے کہ نصرت بھٹو بھی ان لاٹھیوں کے نتیجے میں مریں جو جنرل ضیاء الحق کے دور میں ان پر برسائی گئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close