دوران سفر بی آر ٹی بس خراب، مسافر دھوپ میں پیدل سٹیشن پہنچے،سینئر صحافی سلیم صافی نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کردی

پشاور(پی این پی)بی آر ٹی بس سروس کے پہلے ہی ہفتے میں بسیں خراب ہونے لگیں، دورانِ سفر بی آر ٹی بس خراب ہوگئی، مسافر شدید دھوپ میں پیدل چل کر سٹیشن پہنچے، سینئر صحافی سلیم صافی نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ

بی آر ٹی بس اپنے روٹ پر سڑک کے درمیان کھڑی ہے جبکہ مسافر بس سے اتر کر اس کے گرد جمع ہیں۔ایک مسافر جس نے ویڈیو بنائی ہے اس کے ساتھی نے بتایا کہ بی آر ٹی کی بس خراب ہوگئی ہے اور اب وہ پیدل چل کر اگلے سٹیشن تک جا رہے ہیں۔ مسافر شدید دھوپ میں پیدل چل کر سٹیشن تک پہنچے۔سوشل میڈیا پر کچھ اورویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ بی آر ٹی میں سفر کرنے والے مسافر پھنس گئے ہیں کیونکہ Exit مشین خراب ہو گئی ہے،مشین خراب ہونے کی وجہ سے کئی مسافر پھنس گئے،جب کہ موقع پر موجود مسافروں نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جس کے بعد حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close