دباو کی وجہ سے موقف نہیں بدلیں گے، پورا خاندان بھی گرفتار کر لیں تو 18ویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دیں گے، بلاول بھٹو نے وفاق کو چیلنج دے دیا

کراچی(پی این آئی)بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جعلی اور کٹھ پتلی حکومت نہیں چل سکتی، آپ کے دباؤ کی وجہ سے ہم اپنا مؤقف نہیں بدلیں گے، پورا خاندان بھی گرفتار کرلیں، 18 ویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج پھر سے اسلام آباد کو

یرغمال بنایا گیا، وکلا کو بھی عدالت آنے میں مشکلات پیش آئیں، فاروق نائیک کو بھی عدالت جانے نہیں دیا گیا، آج کارکنوں اور رہنماؤں کو عدالت جانے سے روکا گیا، کیا آزاد ریاست میں ایسے ہوتا ہے ؟ عوام اور وکلا سے کیا چھپانے کی کوشش کی گئی ؟ کیا آپ آصف زرداری سے اتنا ڈرتے ہیں؟۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا میرے خاندان کے ساتھ نفسیاتی کھیل کھیلا جا رہا ہے، جمہوری، انسانی حقوق پر ہم اپنا بیانیہ نہیں بدلیں گے، آج سپریم کورٹ کے وکلا سے بدتمیزی کی گئی، آج ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے کل کسی اور کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، نیب دباؤ ڈال کر اپنی مرضی سے کیس چلانے کی کوشش ہو رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close