سندھ میں سکول کھولنے والے ادارے کی انتظامیہ کیخلاف کیا ایکشن ہو گا، سندھ حکومت نے تیاری کر لی

کراچی(پی این آئی)سندھ میں سکول کھولنے والے ادارے کی انتظامیہ کیخلاف کیا ایکشن ہو گا، سندھ حکومت نے تیاری کر لی، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں اسکولزکھولنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔صوبائی وزیر تعلیم نے ایکشن کمیٹی کی جانب سے سندھ میں اسکول کھولے جانے پر

کہا کہ بچوں کی زندگی سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے اور اسکول کھولنے والوں کے خلاف سخت کاررروائی کی جائے گی۔سعید غنی کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے کھولے جانے والے اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے اسکولزکھولنے کی تاریخ 15 ستمبر ہی ہے۔دوسری جانب اسکول مالکان نے حکومتی فیصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اسکول کھول لیے اور ایکشن کمیٹی نے کہا کہ اگراسکول مزید بند رہے تو طلبا کا سال ضائع ہو جائے گا۔اسکولز تمام احتیاطی تدابیرکے ساتھ کھولے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close