کراچی(پی این آئی)اٹارنی جنرل صاف مکر گئے، حکومت کے زیر غور کراچی میں گورنر راج یا ایسا کوئی آپشن زیر غور نہیں، سندھ حکومت، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان اپنے بیان سے مکر گئے،انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں گورنر راج اور آرٹیکل 149 زیر غور نہیں، آئینی آپشن کا بیان غلط انداز میں لیا گیا، آئینی آپشن کا
مطلب گورنر راج یا کوئی اور آپشن نہیں تھا۔سندھ ہائی کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ کراچی سے متعلق ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی ہے یہ بھی ایک آئینی آپشن ہے، آئینی آپشن کا مطلب گورنر راج یا کوئی اور آپشن نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق چاہتا ہے کہ کراچی میں غیر جانبدار ایڈمنسٹریٹر اور ایڈوائزری کمیٹی مل کر کام کرے۔اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا ہے کہ کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا جائے گا جو آئین کے خلاف ہو، گورنر راج اورآرٹیکل 149 زیرغور نہیں، کراچی کے مسائل کے حل کے لیے این ڈی ایم اے اور ضرورت پڑنے پر وفاقی حکومت کے دوسرے ادارے مدد کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں