پاکستان میں کورونا کے کتنے لاکھ مریض صحتیاب ہو چکے، کتنے ہزار ایکٹو کیسز باقی رہ گئے؟

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں کورونا کے کتنے لاکھ مریض صحتیاب ہو چکے، کتنے ہزار ایکٹو کیسز باقی رہ گئے؟ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد فعال کیسزکی تعداد صرف 13 ہزار 953 رہ گئی ہے جبکہ دو لاکھ 69 ہزار 87

افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 448 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 488 نئے کیسز سامنے آ ئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 89 ہزار 215ہو گئی ہے جبکہ 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات 6 ہزار 175 ہو گئی ہیں ۔کورونا وائرس کو اب تک دو لاکھ 69 ہزار 87 افراد شکست دے چکے ہیں جبکہ 771 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اب تک سندھ میں سامنے آ چکے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 182 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 95 ہزار 447 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 390 ، بلوچستان میں 12 ہزار 295، خیبر پختون خواہ میں 35 ہزار 215 ، آزاد کشمیر میں 2184 اور گلگت بلتستان میں 2502 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ۔کورونا وائرس کے باعث اب تک 6 ہزار 175 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ افراد کا تعلق سندھ سے ہے جہاں تعداد 2322 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 2182 ، کے پی کے میں 1239، اسلام آباد میں 173 ، گلگت بلتستان میں 61 ، بلوچستان میں 138 اور آزاد کشمیر میں 60 اموات ہو چکی ہیں ۔کورونا وائرس سے اب تک دو لاکھ 69 ہزار 87 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ کا تعلق بھی سندھ سے ہے جہاں تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 572 ہے جبکہ پنجاب میں 88 ہار 698، کے پی کے میں 32 ہزار 450 ، اسلام آباد میں 13 ہزار 276، گلگت بلتستان میں 2133، بلوچستان میں 10 ہزار 956اور آزاد کشمیر میں 2002 افراد صحت یاب ہونے کے بعد معمول پر آ چکے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close