نواز شریف کی دو اپیلیں زیر التوا ہیں، 8 ہفتے کی ضمانت کاکیا اسٹیٹس ہے؟ بظاہراس عدالت کے فیصلے کی حد تک ملزم اشتہاری ہو چکا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوالات اٹھا دیئے

اسلام آباد(پی این آئی)نواز شریف کی دو اپیلیں زیر التوا ہیں، 8 ہفتے کی ضمانت کاکیا اسٹیٹس ہے؟ بظاہراس عدالت کے فیصلے کی حد تک ملزم اشتہاری ہو چکا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوالات اٹھا دیئے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی ضمانت پر سوال اٹھا دیے ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ یہاں

پر نواز شریف کی دو اپیلیں زیر التوا ہیں، آٹھ ہفتے کی ضمانت کا کیا اسٹیٹس ہے؟ بظاہراس عدالت کے فیصلے کی حد تک ملزم اشتہاری ہو چکا ہے۔عدالت نے نواز شریف کی ضمانت کے اسٹیٹس کی تفصیلات مانگ لیں، سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں نمائندہ مقررکرنے کی درخواست کردی ہے۔وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سابق وزیراعظم کی ابھی ضمانت قائم ہے، پنجاب حکومت کو درخواست دی تھی۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے وکیل سے استفسارکیا کہ کیا آپ کی وہ ضمانت ختم ہو چکی ہے۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے پنجاب حکومت کو کہا تھا کہ وہ ضمانت میں توسیع کا معاملہ وہ دیکھے گی، ملزم کی عدالت کی جانب سے دی جانے والی ضمانت غیر موثرہو چکی ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اگر آپ کی ضمانت منسوخ ہے تو اس پر ملزم کا اسٹیٹس کیا ہے؟ بظاہراس عدالت کے فیصلے کی حد تک ملزم اشتہاری ہو چکا ہے۔ آپ ہمیں بتائیں نواز شریف کی سزا جو معطل کی تھی وہ برقرار ہے یا نہیں یہ بتائیں۔جسٹس عامرفاروق نے وکیل سے استفسار کیا کہ نواز شریف کی ضمانت ہے یا نہیں پہلے ہمیں یہ واضح کریں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی کردی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں