مسافرو ں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، محکمہ ریلوے نے مزیدتین ٹرینیں چلا دیں

کراچی(پی این آئی)محکمہ ریلوے نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران بند کئے گئے 4 روٹس کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے، بحلا کئے گئے روٹس میں علامہ اقبال ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس، سر سید ایکسپریس اور گرین لائن شامل ہے،اب علامہ اقبال ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس، سر سید ایکسپریس اور گرین

لائن ملتان کے بجائے براہ راستہ خانیوال لاہور جائے گی۔کراچی کے ایسے مسافر حضرات جن کی بکنگ ملتان کے لیے پہلے سے ہے وہ علامہ اقبال ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس، سر سید ایکسپریس اور گرین لائن سے ملتان کی بکنگ والے مسافر فل ریفنڈ واپس لے سکتے ہیں۔ریلوئے حکام کا کہنا ہے کہ ان مسافروں کو ملتان جانے والی ٹرینوں میں بکنگ فراہم کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close