تحریک انصاف کے رہنما کے گھر پر حملہ، اندھا دھندفائرنگ کر دی گئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (پی این آئی) کمالیہ میں سیاسی رہنما میاں ریاض شاہد کی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعے میں میاں ریاض شاہد اور ان کے اہلخانہ محفوظ رہے۔تحریک انصاف کے رہنما میاں ریاض شاہد کی رہائش گاہ کے باہر رات 4 بجے اسلحہ سے مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

واقعے کے بعدموٹر سائیکل سوار ملزمان با آسانی فرار ہوگئے۔فائرنگ کے واقعہ میں میاں ریاض شاہد اور انکے اہلخانہ محفوظ رہے فائرنگ سے گھر کے دروازے اور شیشے ٹوٹ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close