پارٹی قیادت پر قبضے کی کوشش، مریم نواز شہباز شریف کیخلاف پسِ پشت کیا سازشیں کر رہی ہیں؟بڑا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ مریم نوازکی سیاست پارٹی قیادت پرقبضہ کرنے کی ہے، مریم نوازاپنے چچاشہبازشریف کیخلاف تحریک چلارہی ہیں،شہبازشریف پارٹی قیادت سے گریں گے توہی مریم سیاست کرےگی۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاکہ شہبازشریف کی بھی سیاست

مریم نوازکیمپ کیخلاف ہے،شہبازشریف کی ترجیح (ن) لیگ پراپناقبضہ مستحکم کرناہے،جب تک لڑائی ختم نہیں ہوتی وہ اے پی سی میں جاکرکیاکریں گے،انہوں نے کہاکہ ن لیگ اندرونی لڑائی سے فارغ ہوگی توہی فیصلہ کرپائے گی،اپوزیشن کے پاس اس وقت کوئی سیاسی رول نہیں،بلاول بھٹو اور شہبازشریف ملکر بھی ایک شادی ہال میں جلسہ نہیں کر سکتے ۔فوادچودھری نے کہاکہ جس پیپلزپارٹی کو ہم جانتے ہیں وہ کبھی چاروں صوبو ںکی زنجیرہواکرتی تھی،آصف زرداری کو اپنی پیشی پر راولپنڈی میں لوگ نہیں مل رہے ،آصف زرداری کروڑوں روپے خرچ کرکے سندھ سے لوگ راولپنڈی لا رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں تبدیلی آتی ہے تو پھرپوری کی پوری اسمبلی وزیراعلیٰ کی امیدوار ہے،اگرعثمان بزدار وزیراعلیٰ بن گئے ہیں تو پھرتو کوئی بھی وزیراعلیٰ بن سکتا ہے،انہوں نے کہاکہ شراب کے لائسنس میں عثمان بزدار کو بلا کر وزیراعلیٰ کے عہدے کی تضحیک کی گئی ، وزیراعلیٰ کے عہدے کی اس طرح تضحیک نہیں کرنی چاہئے، اداروں کو مضبوط کرناچاہئے ،وزیراعلیٰ آفس بھی ایک ادارہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے بہت کام کیا ہے،جب نیب کسی کو بلائے تو ترجمان میڈیا میں آکر تفصیلات بھی بتائے، جو کیسز نیب سے میڈیا کوجاتے ہیں اس پر نیب کو میڈیا کو بریف کرناچاہئے،انہوں نے کہاکہ اتحادی جو کررہے ہیں وہ بلیک میلنگ کی سیاست نہیں ،تمام سیاست کرنےوالوں کے اپنے اپنے مفادات ہوتے ہیں،چودھری پرویزالٰہی پرانے سیاستدان ہیں اپنی سیاست کرتے ہیں ۔

close