صوابی (پی این آئی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بہت جلد سود کے کاروبار کا خاتمہ کردیا جائے گا۔پنج پیر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ پاکستان میں سود پر پابندی کے حوالے سے ایک بل پر کام جاری ہے، انشاء اللہ بہت جلد پاکستان میں سود کا کاروبار
بند کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف جاری ہے، برآمدات بہتر ہورہی ہیں، مدارس کے طلبہ کو انگریزی اور سائنس کی تعلیم بھی دی جائے گی، یہ سب پالیسیاں وزیر اعظم عمران خان کی سیاسی بصیرت کا مظہر ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں