اسلام آباد (پی این آئی)مہنگائی کیسے کم کر دیں، ہمارے پاس جادو کا چراغ نہیں ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان پھٹ پڑے، وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کا کہناہے کہ ہمارے پاس جادو کا چراغ نہیں ہے کہ مہنگائی کم کردیں۔اپنے ایک بیان میں علی نواز اعوان نے کہا کہ رواں مالی
سال کے اختتام تک حالات بہتر ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ 40 ارب ڈالر کا مالیاتی خسارہ چھوڑ کرگئی،قرضے لے کر منصوبے بنانے سے ترقی نہیں ہوتی۔اس سے قبل وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنی حکمت عملی سے 2 سال میں غریب عوام کے 2 ہزار 344 ارب روپے بچائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شبلی فراز نے بتایا کہ یہ رقم پاکستان کے 3 سال کے ڈیویلپمنٹ بجٹ سے زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے اپنی حکمت عملی سے ریکوڈک کے 7 ارب ڈالر بچائے جو ایک ہزار 100 ارب روپے کے برابر ہیں۔تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم نے کارکے کے ایک اعشاریہ پانچ ارب ڈالر بچائے جو 240 ارب روپے کے برابر ہیں۔وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بتایا کہ جی آئی ڈی سی کے 400 ارب، آئی پی پی کے 604 ارب روپے بچائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں