بڑے مذہبی رہنما کی وفد کے ہمراہ مریم نواز سے ملاقات، مشترکہ حکمت عملی پر غور، اہم فیصلے کر لیے گئے

لاہور(پی این آئی)بڑے مذہبی رہنما کی وفد کے ہمراہ مریم نواز سے ملاقات، مشترکہ حکمت عملی پر غور، اہم فیصلے کر لیے گئے، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے کے سربراہ علامہ پروفیسر سینیٹر ساجد میرنے وفد کے ہمراہ جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور

پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفدمیں ناظم اعلی سینیٹر حافظ عبدالکریم، حافظ ابتسام الٰہی ظہیر، رانا محمد شفیق پسروی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، مولانا عبدالرشید حجازی، حافظ یونس آزاداور اسامہ عبدالکریم شامل تھے۔ملاقات میں مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن(ر)صفدر بھی موجود تھے ۔تفصیلات کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بڑے وفد نے جاتی امرا میں مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف سے تفصیلی ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت نیب آفس کے باہر مریم نواز کی پیشی پر افسوسناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر علامہ ساجد میر نے نیب دفتر میں پیشی کے موقع پر مریم نواز اور مسلم لیگ کے کارکنوں پر ہونے والے پولیس حملے کی مذمت کی اور مریم نواز کی گاڑی پر حملے کو افسوس ناک قرار دیا۔مریم نواز نے پروفیسر ساجد میر کی طرف سے ہمدردی کا اظہار کرنے اور خیریت دریافت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ اور آپ کی جماعت ہمیشہ ہمارا ساتھ دیتے ہیں آپ ہمارے بزرگ ہیں آپ کی دعاؤں کی ہر لمحہ ہمیں ضرورت رہتی ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ساجد میر نے میاں محمد نواز شریف کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ جس طرح نیب کے دفتر پیشی کے موقع پر مریم نواز کی گاڑی پر حملہ کیا گیا وہ نہایت افسوسناک عمل تھا اور اسی طرح لیگی کارکنان پر پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج اور تشدد کا نشانہ بھی قابل مذمت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close