نواز شریف کی صحت کے حوالے سے لندن سے تشویشناک خبر آگئی ، ڈاکٹروں نے کیا تجویز دیدی؟

لاہور(پی این آئی) علاج کی غرض سے لندن میں موجود سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو ڈاکٹروںنے ہسپتال داخل ہونے کی تجویز دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے اپنے ڈاکٹر سے طبی معائنہ کرایا ہے اور اس دوران ان کے خون کے نمونے بھی لیے گئے جن کی رپورٹس آئندہ ہفتے آنا متوقع ہے۔ بتایا گیا ہے

کہ رپورٹس کو دیکھ کر نواز شریف کی مستقبل میں ہونے والی سرجری کے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔نواز شریف نے معائنے کے لیے اپنے ڈاکٹر سے اگلی تاریخ بھی طے کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close