” عمران خان میدان جنگ میں ہے، جب وہ آیا تھا تب ملک مشکلات کا شکار تھا اور انکی بھی تیاری صفر تھی ،اب مجھے لگ رہا ہے کہ عمران خان کی حکومت صحیح راستے پرگامزن ہے،حالات بہتر ہوتے نظر آرہے ہیں”، حسن نثار کا تجزیہ

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت حالت جنگ میں ہے جس وقت اسے ملک ملا اور جس تیاری کیساتھ وہ میدان جنگ میں اترا ، دونوں طرف آگ برابر لگی ہوئی تھی ، ملک کے حالت بہت خراب تھے

اور تیاری صفر تھی ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھاکہ یہ ملک میدان جنگ میں ہے میدان جنگ کے بارے میں عربزمیں بڑی کامن بات ہے کہ جنگ جو ہے وہ ایک کھنڈولے کی مانت ہوتی ہے اور میڈل آف دی میچ پانچ سال کی ٹرم ہے دو سال گزر گئے ،میڈل آف دی میچ آپ اس طرح کے اسٹیسمنٹ دیں تو میرے خیال میں یہ ان فئیر ہو گا ۔ میرے مطابق حالات بہتر لگے ہیں ۔ لیکن یہاں ایک اور بات کہوں گا کہ آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے یہاں ان کیلئے فئیر چانس ہے میرے مطابق انہیں ٹرم پوری کرنے دیں کیونکہ اگر وہ ناکام ہوں تو پوری طرح ہوں ، ورنہ پی ٹی آئی بھی لٹک جائے گی اور کہا جائے گا کہ ہمیں ملک کیلئے کچھ کرنے کیلئے وقت ہی نہیں ملا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں