لاہور(پی این آئی):پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20کلو آٹے کا تھیلا مقررہ سرکاری نرخوں پر دستیاب ہے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دعویٰ کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا مقررہ نرخوں پر دستیاب ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں
کہا ہے کہ پنجاب میں مؤثر اقدامات سے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے اور پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا مقررہ نرخوں پر دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں استحکام کے لیے آئندہ بھی ہر انتظامی قدم اٹھایا جائے گا اور پنجاب کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا میری ذمہ داری ہے اور کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ محکمہ خوراک کے حکام اور انتظامی افسران قیمتوں کی مانیٹرنگ جاری رکھیں اور عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لیے متعلقہ ادارے متحرک رہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور میں آٹا اور چینی کی قیمتیں بڑھنے کے بعد فراہمی بھی ناپید ہو گئی تھی۔لاہور میں ذخیرہ اندوز ایک بار پھر متحرک ہو گئے اور حکومت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام نظر آ رہی تھی۔ تاہم اب وزیر اعلیٰ پنجاب کا دعویٰ ہے کہ پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مقررہ نرخوں پر دستیاب ہے۔لاہور میں آٹا اور چینی مہنگے ہونے کے بعد بازاروں سے ہی غائب ہو گئے تھے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور میں بلا تعطل اور مناسب نرخوں پر آٹا اور چینی فراہم کرنے میں ناکام تھی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں