پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں اہم مرحلہ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

راولپنڈی(پی این آئی):پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں اہم مرحلہ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سعودی عرب روانہ ہوں گے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہونگے ، جہاں وہ سعودی قیادت سے کشمیر سمیت اہم دو طرفہ امور پر گفتگو کریں گے۔تفصیلات کے مطابق

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید بھی ہوں گے۔ آرمی چیف کے دورے کا مقصد پاکستان، سعودیہ دفاعی اورفوجی تعلقات کا فروغ ہے ۔ ڈی جی آئی ایس ‏پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ دورہ سعودی عرب پہلے سے طے شدہ اورفوجی امورسے منسلک ہے۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف سعودی قیادت سے کشمیر سمیت اہم دو طرفہ امور پر گفتگو کریں گے۔آرمی چیف سے سعودی سفیرنواف بن سعید المالکی کی 10 اگست کواہم ملاقات ہوئی تھی۔ آرمی چیف کا دورہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے حالیہ بیان کے تناظرمیں بھی ‏انتہائی اہم قراردیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں