آصف زرداری کل اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے، الزام کیا ہے؟ زرداری کب اسلام آباد پہنچیں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی)آصف زرداری کل اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے، الزام کیا ہے؟ زرداری کب اسلام آباد پہنچیں گے؟ سابق صدر آصف علی زرداری توشہ خانہ ریفرنس میں کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری، نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی سمیت تمام

ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کررکھا ہے۔سابق صدر آصف زرداری کل توشہ خانہ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوں گے اور آج شام خصوصی طیارے سے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔پی پی صدر کی پیشی کے موقع پر پیپلزپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ، سینیئررہنما اور پیپلز لائرز فورم کے وکلاء اظہار یکجہتی کے لیے نیب کورٹ پہنچیں گے۔قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری نے توشہ خانہ ریفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کیا تھا۔خیال رہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج سید اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس میں 30 جون کو سابق صدر آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 17 اگست کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close