اسلام آباد (پی این آئی)چینی اور آٹے کے بعد گیس سلنڈر استعمال کرنے والے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ، قیمت کتنی بڑھ گئی؟ آٹا، چینی کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی ہو گئی، قیمت میں 5 روپے اضافہ کردیا گیا، گیس کا گھریلو سلنڈر 60 روپے جبکہ کمرشل سلنڈرکی قیمت 230 روپے بڑھ گئی۔ ایل پی جی ڈسٹری
بیوٹرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تفتان بارڈر چند روز اور بند رہا تو قیمتیں مزید بڑھیں گی۔گرم موسم میں بھی ایل پی جی 5 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی جس کے بعد فی کلو قیمت 105روپے مقررہو گئی۔ گھریلو استعمال کا گیس سلنڈر 60 روپے مہنگا جبکہ کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 230 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق تفتان بارڈرکی بندش سے ایل پی جی کی سپلائی کم ہوئی جس سے قیمت بڑھ رہی ہے۔گیس سلنڈراستعمال کرنے والے شہری پریشان ہو گئے۔ کہتے ہیں پہلے ہی مہنگائی عروج پر ہے، گیس مہنگی ہونے سے مزید مشکلات ہوں گی۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کے مطابق سپلائی میں 1200 میٹرک ٹن کی کمی ہوئی ہے اوریہ صورتحال برقرار رہی تو قیمت مزید بھی بڑھ سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں