ریلوے نے ملتان سے کراچی سٹی کے درمیان مسافر ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا، راستے میں کتنے بجے کن اسٹیشنوں پر رکے گی؟ جانیئے

ملتان (پی این آئی)ریلوے نے ملتان سے کراچی سٹی کے درمیان مسافر ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا، راستے میںکتنے بجے کن اسٹیشنوں پر رکے گی؟ محکمہ ریلوے نے موئنجودارو ایکسپریس ٹرین 17 اگست سے چلانے کا باضابطہ اعلان کردیا، ٹرین ملتان سے کراچی سٹی اور واپس اسی روٹ پر چلائی جائے گی، پانچ ماہ

بعد یہ واحد ٹرین لاڑکانہ سے گزرے گی۔ریلوے ذرائع کے مطابق موئنجودارو ایکسپریس ٹرین دوپہر 2بجکر 45 منٹ پر کراچی سٹی سے روانہ ہو کر اگلے روز 3 بجکر 20 منٹ پر ملتان پہنچے گی جبکہ یہی ٹرین ملتان سے صبح 6 بجے روانہ ہو کر اگلے روز صبح 6 بجکر 20 منٹ پر کراچی سٹی پہنچے گی۔یہ واحد ٹرین ہے جو لاڑکانہ میں 5 منٹ کا اسٹاپ کرکے الگ الگ اوقات میں کراچی اور ملتان کے لئے روانہ ہوگی۔موئنجودارو ایکسپریس کے نئے روٹ میں ڈیرہ غازی خان، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو، سیہون، کوٹری اور دیگر چھوٹے بڑے اسٹیشن شامل ہیں۔یہ واحد ٹرین ہے جو اپنے راستے سے ہوتی ہوئی لاڑکانہ سے گزرے گی، اس ٹرین کے علاوہ لاڑکانہ سے کوئی ٹرین کسی بھی علاقے کے لئے نہیں چلائی جا سکی ہے۔اسٹیشن ماسٹر محمد ایاز عباسی کے مطابق موئنجودارو ایکسپریس ٹرین چلنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close