پشاور میں شہریوں کو شغل مل گیا، میٹرو بسوں پر جھولے لینے لگے، بھگدڑ کی وجہ سے ٹکٹ مشین خراب، دوسرے شہروں سے لوگ میٹرو سواری کی تفریح کے لیے آنے لگے

پشاور(پی این آئی)پشاور میں شہریوں کو شغل مل گیا، میٹرو بسوں پر جھولے لینے لگے، بھگدڑ کی وجہ سے ٹکٹ مشین خراب، دوسرے شہروں سے لوگ میٹرو سواری کی تفریح کے لیے آنے لگے، بی آر ٹی بسوں میں سفر کرنے کے خواہشمند افراد دور دراز اضلاع سے پشاور پہنچنے لگے مگر رش اور شہریوں کے بھگڈر کی

وجہ سے مشینیں ایک ہی دن میں جواب دے گئیں۔افتتاح کے ایک دن بعد بی آرٹی اسٹیشن میں مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ زیادہ ترشہری سیر وتفریح کے لئے بس میں سفرکرنے لگے۔ بھگڈر کی وجہ سے ہشتنگری اسٹاپ میں ٹکٹ مشین ہی خراب ہوگئی۔انتظامیہ نے بدنظمی کی ذمہ داری شہریوں میں شعور کی کمی کو قرار دیا۔ایک روز قبل کئی اسٹیشنز پر شہریوں کی جانب سے توڑ پھوڑ بھی ہوئی جس کے بعد بی آرٹی اسٹیشز پر ابتدائی طور پر اڑھائی سو اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close