کراچی(پی این آئی):معجزہ ہو گیا، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے نمائندوں کا کئی گھنٹے طویل اجلاس، کراچی کی ترقی کے لیے اختلافات ختم کرنے کے عزم کا اظہار اجلاس میں کون کون شریک تھا؟ تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم شہر کی ترقی کے لیے متحد ہوگئے، مسائل کے حل کے لیے مل
کر کام کرنے کا عہد کر لیا۔ کراچی والوں کے لیے اچھی خبر، شہر کی قسمت بدلنے کیلئے پی ٹی آئی ،پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم ایک پیج پر آ گئے۔ پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے نمائندوں کا کئی گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی مراد علی شاہ، سعید غنی، ناصر شاہ نے شرکت کی۔ اسد عمر، علی زیدی اور وسیم اختر بھی اجلاس میں موجود تھے۔ کراچی کی ترقی کے لیے تمام جماعتوں نے اختلافات ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کراچی والوں کو مسائل سے نجات دلانے کا مشن، بڑے معاملے پر بڑی سوچ بچار ہوئی۔وزیراعظم نے کراچی کے حوالے سے جلد آئینی اور قانونی حل پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ ٹاسک ملنے کے بعد وزارت قانون نے کام شروع کر دیا۔ ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والے کراچی کو اس وقت بڑے بڑے مسائل کا سامنا ہے جس میں بارش کے بعد پانی کی نکاسی کا مسئلہ سرفہرست ہے جبکہ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر، بجلی کی لوڈشیڈنگ، خستہ حال سڑکیں پینے کا صاف پانی، انفراسٹرکچر، اسٹریٹ کرائم کی روک تھام اور دیگر معاملات حل طلب ہیں۔ ان معاملات کے بہتر ہونے سے شہر قائد کی خوشحالی کا سفر شروع ہو سکے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں