ڈبل ڈیکر بس پہلے صرف لندن میں چلتی تھی لیکن اب راولپنڈی اسلام آباد میں بھی چلے گی، کس روٹ پر لوگ مزے کریں گے؟ جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی)ڈبل ڈیکر بس پہلے صرف لندن میں چلتی تھی لیکن اب راولپنڈی اسلام آباد میں بھی چلے گی، کس روٹ پر لوگ مزے کریں گے؟ جانیئے، دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کی تفریح کےلیے ڈبل ڈیکر بس چلے گی۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے عوام کے لیے نئی بس سروس کا آغاز کردیا گیا،

نئی ٹورسٹ ڈبل ڈیکر بس سروس کی ٹیسٹ ڈرائیو کی گئی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور ڈی سی راولپنڈی انوار الحق ٹیسٹ ڈرائیو میں شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب آصف محمود بھی ڈبل ڈیکر بس میں موجود تھے۔ڈبل ڈیکر بس میں سوار شرکاء نے جڑواں شہروں کے تفریحی مقامات دیکھے۔اعلامیے کے مطابق ڈبل ڈیکر بس جڑواں شہروں کے لوگوں کےلیے تفریحی مقامات دیکھنے کے لیے نئی سہولت ہوگی۔اعلامیے مطابق محکمہ سیاحت پنجاب، پی ایچ اے نے ضلع انتظامیہ سے مل کر بس سروس شروع کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close