بلوچستان میں کورونا وباء نے پھر سر اٹھا لیا، 24گھنٹے میں کتنے نئے مریض سامنے آ گئے؟

بلوچستان (پی این آئی)بلوچستان میں کورونا وباء نے پھر سر اٹھا لیا، 24گھنٹے میں کتنے نئے مریض سامنے آ گئے؟ بلوچستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں پھر تیزی کا رجحان سامنے آنے لگا۔صوبے کے 4 اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 80 نئے مریض سامنے آنے کے بعد اس وائرس

کے مجموعی مریضوں کی تعداد 12 ہزار 224 ہو گئی ہے۔صوبے میں اس وقت اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں پر کورونا وائرس کے صرف 1 ہزار 303 مریض زیرِ علاج ہیں۔محکمۂ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتے کو 987 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔اس دوران صوبے کے 4 اضلاع میں 80 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 ہزار 224 ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 173 مریضوں کے کورونا سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 783 ہو گئی ہے جبکہ 1 ہزار 303 مریض اب بھی زیرِ علاج ہیں۔بلوچستان میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کر جانے والے مریضوں کی تعداد 138 ہو چکی ہے۔محکمۂ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی شرح 88 فیصد ہے، ایکٹیو کیسز کی شرح 11 فیصد جبکہ شرحِ اموات 1 فیصد ہے۔صوبے میں 10 افراد کے کیئے گئے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close